Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، اسد عمر اور فواد پر 11 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

جواب دہ کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
شائع 03 اکتوبر 2023 01:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف 11 اکتوبر کر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11 اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 اکتوبر کو چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جواب دہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

pti

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary