Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھ گیا ’ایران اور افغانستان پیسے بھیجے جاتے ہیں‘

2 ملزمان گرفتار کرلیے، بھتے کی رقم منشیات اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے، جنید شیخ
شائع 02 اکتوبر 2023 10:06pm
کراچی: 2 ملزمان گرفتار کرلیے، بھتے کی رقم منشیات اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے، ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ ، فوٹو ــ فائل
کراچی: 2 ملزمان گرفتار کرلیے، بھتے کی رقم منشیات اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے، ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ ، فوٹو ــ فائل

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھ گیا۔ بھتے کی رقم منشیات اور دیگر جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنید شیخ نے کہا کہ بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والا گروپ بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

انھوں نے بتایا کہ شاہد میمن اور آصف میمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی کے مطابق ملزمان کو دبئی سے کالز موصول نے پر ٹریس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان سات کے قریب وارداتیں کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی، مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

جنید شیخ کے مطابق دبئی اور ایران سے یہ لوگ آپریٹ کرتے تھے جبکہ ایران اور افغانستان پیسے بھیجے جاتے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime

extortionist