Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چرچ میں عبادت کے دوران چھت گرنے سے 9 افراد جان سے گئے

ملبے میں دب کر 40 افراد زخمی، مزید 30 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ
شائع 02 اکتوبر 2023 07:09pm
میکسیکو: چرچ میں عبادت کے دوران چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوگئے، فوٹو ــ روئٹرز
میکسیکو: چرچ میں عبادت کے دوران چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوگئے، فوٹو ــ روئٹرز

میکسیکو میں چرچ میں اتوار کو ہونے والی عبادت کے دوران عمارت کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جان سے گئے۔

چرچ کی چھت گرنے کا واقعہ شمالی میکسیکو میں تامپیکو کی بندرگاہ کے قریب خلیجی ساحل پر واقع شہر سیوڈ میڈرو میں پیش آیا۔

ملبے تلے دب کر جہاں 9 افراد ہلاک ہوئے وہیں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے میں مزید 30 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کو میکسیکو کی فوج نے بھی معاونت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں :

اسپین کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

پرینک پر تُلے یوٹیوبر کو گولی مارنے والا عدالت سے بری ہوگیا

سعودی عرب کے اپارٹمنٹس میں آگ بھڑک اٹھی

ریسکیو کے دوران ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتوں اور خصوصی آلات کا استعمال بھی کیا گیا۔

ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات کے حوالے سے میکسیکو حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملبے میں دبے افراد کو باہر نکالنا ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

mexico

Mexican Police

Church roof collapses