Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں

پولیس نے رخسانہ کوثر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
شائع 02 اکتوبر 2023 06:33pm
لاہور: مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔ تصویر: اے ایف پی/ فائل
لاہور: مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔ تصویر: اے ایف پی/ فائل

مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق عملے نے ڈیوس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن، بڑے نام بھی نشانے پر

لیسکو کی جانب سے ملزمہ پر 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔

nepra

electricity

electricity price

LESCO