Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی قتل کیس: تینوں سہولت کار 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملزمان میں بخشل مہر،بابو مہر اور منور مہر شامل ہیں
شائع 02 اکتوبر 2023 12:11pm

عدالت نے صحافیجان محمد مہر کے قتل میں ملوث تینوں سہولت کاروں کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث سہولت کاروں کو سخت سیکیورٹی میں اے ٹی سی سکھر پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کورٹ کے جج عبدالرحمان قاضی سماعت کی۔

عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں بخشل مہر،بابو مہر اور منور مہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ جان محمد مہر کو 13 اگست کو سکھر میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا، تاہم 50 روز گزرجانے کے باوجود بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن بھی جاری ہے۔

Target Killing

jan muhammad