مالک مکان سے جھگڑے میں کرائے دار نے فائرنگ کردی، خود ہلاک، 2 زخمی
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مالک مکان سے جھگڑے میں کرائے دار نے فائرنگ کردی، جس سے وہ خود ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت حبیب اللہ اور عبدالواحد کے ناموں سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد خود کو گولی مارنے والے متوفی کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے 32 بور کا پستول ملا ہے۔
پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا چل رہا تھا، متوفی شخص نے کچھ روز قبل اپنے اہل خانہ کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
گھوٹکی: ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘
سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے عمارت سے چھلانگ کیوں لگائی
کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل
واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ آج متوفی نے مالک مکان عبدالواحد پر فائرنگ کی، گولی سے عمارت کا ایک اور کرائے دار بھی زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.