Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی ماموں اور خالو ملوث نکلے، ملزمان گرفتار

ملزمان کی فائرنگ سے بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی تھی
شائع 01 اکتوبر 2023 11:01pm
کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی ماموں اور خالو ملوث نکلے، ملزمان گرفتار ۔ فوٹو ۔۔ فائل
کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں نانی ماموں اور خالو ملوث نکلے، ملزمان گرفتار ۔ فوٹو ۔۔ فائل

کراچی میں تین سالہ کمسن بچی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والی بچی کی نانی، ماموں اور خالو ملوث نکلے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سرجانی کے علاقے صدیقی گوٹھ میں 28 ستمبر کو تین سالہ بچی اور ماں پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تین سالہ بچی کو قتل کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ نانی، ماموں اور خالو ہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر خاتون پر حملہ کیا، حملے میں تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون زخمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

گھوٹکی: ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘

سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے عمارت سے چھلانگ کیوں لگائی

کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش حملے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

firing

karachi

Karachi Police

child torture

Woman Torture