Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک سعودی عرب ڈیجیٹل اکانومی سمیت آئی ٹی میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط

ریاض میں نگراں وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 06:47pm
ریاض: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط۔ تصویر بذریعہ مصنف
ریاض: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط۔ تصویر بذریعہ مصنف

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں نگراں وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کریں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دائرہ اختیار بڑھا دیا گیا، اپیکس کمیٹی اجلاس بدھ ہوگا

حکومت نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔

Saudi Arabia

Special Investment Facilitation Council

PAKISTAN SAUDI ARABIA AGREEMENT