Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق

جسٹس (ر) مقبول باقر سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
شائع 30 ستمبر 2023 09:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں

کچے میں عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

آپ تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہ رہے، نگراں وزیراعلیٰ آئی جی پنجاب پر برہم

سندھ میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

karachi

mohsin naqvi

kacha operation

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

CARETAKER CM PUNJAB

Maqbool Baqar