Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو گروہوں میں تصادم میں کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ سے 3 افراد قتل

پولیس نے کارروائی کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 30 ستمبر 2023 07:58pm

جھنگ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

جھنگ کے علاقے چک نمبر181 کھچیاں تھانہ موچیوالہ میں بلوچ اور کچی برادری کے مابین جھگڑا ہوا۔

تصادم میں کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ برادی کے 70 سالہ محمد عارف اور 28 سالہ بلال جبکہ کچی برادری کا 65 سالہ ریاست جان کی بازی ہار گیا۔

یاد رہے کہ علاقے میں دونوں برادریوں کے درمیاں سیاسی بنا پر دشمنی چلی آ رہی ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے اس سے قبل بھی قتل و غارت گری کی جاچکی ہے۔

مقامی پولیس نے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

نوجوان دوست سے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ٹنڈوالہیار: گھاس سے لدے ٹرک پر بیٹھے 2 افراد بجلی کی تاروں کی زد میں آکر جاں بحق

ترجمان پولیس کے مطابق اختر، عامر اور صاحب خان تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Punjab police

Jhang

rescue 1122