Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد

قمبر شہداد کوٹ میں کارروائی کے بعد 3 رائس ملز سیل کر دی گئیں
شائع 30 ستمبر 2023 05:39pm
قمبر شہداد کوٹ : ریونیو افسران  کی کارروائی میں ذخیرہ کی گئی 16 ہزار گندم کی بوریاں برآمد۔ فوٹو ــ فائل
قمبر شہداد کوٹ : ریونیو افسران کی کارروائی میں ذخیرہ کی گئی 16 ہزار گندم کی بوریاں برآمد۔ فوٹو ــ فائل

قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور ذخیرہ اندوزی پر تین نجی رائس ملز کو سیل کردیا۔

سیل کی گئیں رائس ملوں میں ایوب رائس ملز، سبحان رائس ملز اور امام رضا رائس ملز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ملک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی، گندم اور کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد

سوات، ملاکنڈ میں شوگرمافیا کیخلاف کارروائی، چینی کی ساڑھے 34 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

سوئی ناردرن نے 178 گیس کنکشن منقطع کردیے، بھاری جرمانہ عائد

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

FIA

Sindh Police

Smuggling

Sugar Smuggling

Wheat Flour