Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام، کھیتوں سے راکٹ لانچر اور آرپی جی برآمد

اسلحہ پولیس سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا
شائع 30 ستمبر 2023 01:48pm
برآمد کئے گئے راکٹ لانچر۔ فوٹو:ایکس (ٹویٹر)
برآمد کئے گئے راکٹ لانچر۔ فوٹو:ایکس (ٹویٹر)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متھرا کے علاقے میں واقع کھیتوں سے 10 راکٹ گولے اور 10 آر پی جی برآمد کرلئے۔

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق پشاور پولیس نے بروقت کارروائی سے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور متھرا کے علاقے سے راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ اور آر پی جی برآمد کرلئے۔

ایس پی ورسک نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر متھرا کے علاقے میں واقع کھیتوں میں چھپائے گئے 10 راکٹ گولے اور 10 آر پی جی برآمد کئے، جو ممکنہ طور پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

ایس پی ارشد خان نے مزید بتایا کہ پولیس نے اسلحہ تحویل میں لے کربی ڈی یو کو طلب کرلیا، جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔