Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قطر کیلئے بک کیے گئے فروٹ اور سبزیوں کے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد

کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے دوحہ کیلئے بک کیا گیا تھا، اے این ایف
شائع 30 ستمبر 2023 11:39am
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کیلئے بک کیے گئے سبزی اور فروٹ کے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی، کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سےبک کیا گیا تھا۔

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی آڑمیں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق قطر دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے، تلاشی لینے پر پیازوں سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی، چرس کو مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کنٹینرکراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

drugs

drugs case

Illegal drugs