Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پرانے سرکاری کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس بنانے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلی کی پرانے کورٹرزکی جگہ اربن ری جنریشن منصوبے کی منظوری
شائع 30 ستمبر 2023 11:03am

کراچی میں جہانگیر، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ پر نئے اپارتمنٹس تعمیر ہوں گے، نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے پرانے کوٹرزکی جگہ اربن ری جنریشن پلان کے تحت منصوبے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلی جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت جہانگیر، جمشید، کلیٹن اور مارٹن کوارٹرزکی جگہ اربن ری جنریشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جہانگیر، جمشید، کلیٹن مارٹن کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، نگراں وزیراعلی کی پرانے کورٹرز کی جگہ اربن ری جنریشن منصوبے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اپارٹمنٹس بنانے کی فزیبلٹی پرکام کا آغازکردیا ہے، اور محکمہ پی اینڈ ڈی اورعالمی بینک منصوبے پرکام کررہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرانے کوارٹرز کی جگہ نئے اپارٹمنٹس، شاپنگ مالز، دفاتر، پارکس قائم ہوں گے، عوام کو لائبریری، تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات قائم کی جائیں گی، نئے رہائشی منصوبہ کی تعمیر،علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، جب کہ مکینوں کی بحالی میں حکومت بھرپور مدد کرے گی۔

karachi

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

martin quarters