Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ دھماکا: بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے، بلوچستان حکومت
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 05:14pm
Mastang blast: Three-day mourning announced in Balochistan - Aaj News

مستونگ میں خود کش دھماکے سے 50 سے زائد افراد کی شہادت کے بعد بلوچستان بھرمیں 3 روزہ سوگ منانے کااعلان کردیا گیا۔

نگراں وزیرِاطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مستونگ دھماکے کے خلاف صوبے میں 3 روزسوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں نے پاکستان اور بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی کوشش کی، پورا پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، ہم سب ایک پیب پر ہیں، ایسے واقعات سے مل کرنمٹنا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں نگراں وزیرِاطلاعات بلوچستان نے کہ کہا ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش حملہ تھا، حملہ آور کا ٹارگٹ جلوس تھا، دھماکے کے زخمیوں کو کراچی منتقل کرنا پڑاتوضرور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ژوب کے قریب فوج کے جوانوں کی شہادت پراہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، پاک فوج پولیس کے شہدا کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہیں۔

واضح رہے کہ مستونگ میں آج صبح عید میلادالنبی جلوس کے قریب الفلاح روڈ پرکیے جانے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 50 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔

دھماکہ جلوس کے شرکا کے درمیان ہونے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جائے وقوعہ کی تصاویر میں کم ازکم 10 لاشیں قریب دیکھی گئیں۔

بلوچستان

Mastoong