Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار، مندرجات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ

آئی جی پولیس، حکومت سندھ کی منظوری کے بعد ایکشن کا تعین کریں گے
شائع 28 ستمبر 2023 11:56pm
علامتی تصویر / فائل فوٹو
علامتی تصویر / فائل فوٹو

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ میں پوش ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں قائم تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ اسپیشل برانچ اور دیگراداروں کی مدد سے تیار کی گئی۔

رپورٹ میں آئس سمیت دیگر منشیات فراہم کرنے والوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق منشیات فراہم کرنے والوں میں با اثر افراد شامل ہیں۔

500 صفحات پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مندر جات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تفصیلات منظرعام پر آنے سے مجرم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ خطرناک منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ایک اور ڈرون طیارہ منشیات لے جاتے ہوئے کھیتوں میں گر گیا

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس، حکومت سندھ کی منظوری کے بعد ایکشن کا تعین کریں گے۔

کسی اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے فی الحال رپورٹ پر بات نہیں کی گئی۔

drugs

Karachi university

Quaid e Azam University

International Islamic University Islamabad (IIUI)