کراچی: ایف آئی اے نے ڈیفنس میں 2 قیمتی گاڑیوں کو سیز کردیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکس سرکل کے عملے نے ڈیفنس کراچی میں 2 قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔
کراچی میں گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کرنے پر ایف آئی اے نے کلفٹن میں کارروائی کی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکس سرکل کے عملے نے ڈیفنس میں 2 قیمتی گاڑیوں کو سیز کردیا جبکہ کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شورومز مالکان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شوروم مالکان کو 3 اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل طلب کیا گیا ہے، نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شوروم مالکان کو سال 2021 سے اب تک کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹسز میں شوروم مالکان کو نوٹس کے ساتھ پرفارمہ بھی فراہم اور مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔
مزید پڑھیں
حوالہ ہنڈی والے کرنسی ڈیلرز کی فہرست تیار، کراچی میں چھاپہ، ایکسچینج کمپنی کا لائسنس بھی معطل
کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار، 3ارب54کروڑمالیت کی کرنسی برآمد
یاد رہے کہ ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔
Comments are closed on this story.