Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نوابشاہ میں خودکش حملہ آور کی موجودگی پر کارروائی کے دوران 4 ہلاک، مقتولین کے اہل خانہ نے دھرنا دے دیا

دیہاتیوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان دوبدو فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 10:15pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

نوابشاہ میں پولیس اور رینجرز نے مشتبہ خود کش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ سے 2 افراد مارے گئے اور پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ رینجرز کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے، مارے گئے افراد کے اہل خانہ نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا۔

بعد ازاں ایس ایس پی نوابشاہ حیدر رضا نے بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مارے گئے افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جس علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی وہ کچے کا علاقہ ہے اور مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے مشہور ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری نے جب علاقے کو گھیرا تو یہاں کے دیہاتیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

ایس ایس پی حیدر رضا نے بتایا کہ سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران دیہاتیوں نے پولیس اور رینجرز پر حملہ کردیا، اس دوران دوبدو فائرنگ ہوئی، پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق، چار افراد شدید زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی حیدر رضا نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے گئے تھے تو دیہاتیوں نے فائرنگ کردی، دیہاتیوں کے حملے میں دو رینجرز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے اس حوالے سے بتایا کہ نوابشاہ میں سکرنڈ کے گاؤں ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرز نے خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے چار رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: جرائم کی تفتیش میں بڑی رکاوٹ، فرانزاک مشین کئی ماہ سے خراب

افغان حکومت نے چترال حملے میں ملوث 200 ٹی ٹی پی جنگجو پکڑلیے، امریکی نشریاتی ادارہ

پشاور: سی ٹی ڈی نےمطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےاشتہارجاری کردیا

نگراں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کی فائرنگ سے دو مشتبہ افراد مارے گئے۔

بعد ازاں، فائرنگ کے دوران مارے گئے افراد کے لواحقین نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیدیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انصاف کریں اور قاتلوں کو پکڑیں، جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے، تحقیقات نہیں ہوتیں، تب تک ہم نیشنل ہائی وے پر لاشیں رکھ کر بیٹھے رہیں گے۔

Sindh Rangers

NawabShah

Haris Nawaz