مزدوروں کے 22 ارب روپے کی وصولی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایف بی آر سے سندھ کے مزدوروں کے 22 ارب روپے کی وصولی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ محنت، سندھ ریونیو بورڈ، محکمہ خزانہ اور ورکرویلفئر بورڈ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ روینیو بورڈ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 6.3 ارب روپے وصول کیے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6.3 ارب روپے عدالتی مقدمات کے باعث صنعتی ادارے ادا نہیں کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آگاہی دی کہ ایف بی آر نے سندھ میں قائم صنعتی اداروں سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں 22 ارب کی وصولی کی ہے، او جی ڈی سی ایل نے 2 ارب روپے ایف بی آر کو سندھ میں کام کرنے کی مد میں دئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سندھ میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کا فیصلہ
نگراں وزیر اعلی سندھ کی پینشن ریفارمز متعارف کرنے کی ہدایت
سندھ کے کئی محکموں کے دفاتر کرائے کی عمارتوں میں،1 ارب روپے کرپشن کا انکشاف
ایس آر بی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو کافی خطوط لکھے لیکن وہ 22 ارب روپے سندھ کو ادا نہیں کررہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایف بی آر سے سندھ کے مزدوروں کے 22 ارب روپے کی وصولی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا یہ سندھ کے مزدوروں کا پیسہ ہے، ہر صورت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، 22 ارب روپے مزدوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ناردن بائی پاس پر مزدوروں کی رہائشی کالونی کے فلیٹس کی بحالی اور ان کی مزدوروں کو الاٹ منٹ کا کام 15 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چلتے اجلاس سے کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کو حکم دیا کہ کل تک مزدروں کے فلیٹس کی بجلی بحال کرکے رپورٹ کریں۔
انہوں نے حیدرآباد، شہید بینظرآباد کی رہائشی کالونی میں غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹس خالی ہوتے ہی حقدار مزدروں کو الاٹمنٹ شروع کی جائے، 8 گھنٹے سے زائد کام لینے والے صنعتکاروں سے مزدروں کو جائز اجرت دلانے کی بھی ہدایت کی۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، اسپتال میں پودے لگانے کی ہدایت، وزیرعلیٰ نے سرسید تھانے کا بھی معائنہ کیا،مزید تفصیلات کراچی سے اس رپورٹ میں
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے، جسٹس (ر) مقبول باقر نے نیو کراچی چلڈرن اسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا۔
چلڈرن اسپتال جانے والے سڑک پر گٹر بہتے دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال کے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا۔ زمین پر پڑے ریکارڈ کو دیکھ کر مقبول باقر نے اس مناسب طریقے سے رکھنے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال میں پودے لگانے کا بھی حکم دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے سرسید پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا، تھانے کے ایس ایچ او سے کارکردگی کےحوالے سے آگاہی حاصل کی۔
ایس ایچ او امام بخش نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 15 دن میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتارملزمان میں ایک موٹر سائیکل چور بھی شامل ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کو ہدایت کی تمام تھانوں کی انسپکشن کی جائے۔
اددھر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد کا دورہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالج کے انتظامات سماجی تنظیم دوربین دیکھ رہی ہے۔
بیگم شہزاد رائے نے بتایا کہ گریجویٹ پروگرام کیلئے ایم ایس پروگرام شروع کر رہے ہیں، اساتذہ کی ٹریننگ کا کریکیولم آکسفورڈ یونیورسٹی سے مل کربنا رہے ہیں، کلاس روم کے دورے پرنگراں وزیراعلی نے طلبا سے بات چیت بھی کی ۔
Comments are closed on this story.