Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: بینائی سے محروم علیزہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی

مجھے میری بیٹی پر فخر ہے، والد
شائع 28 ستمبر 2023 02:18pm
علیزہ شاہ آج نیوزسے بات کر رہی ہیں - تصویر/ آج نیوز
علیزہ شاہ آج نیوزسے بات کر رہی ہیں - تصویر/ آج نیوز
علیزہ شاہ اپنے والدین کے ہمراہ ہے - تصویر/ آج نیوز
علیزہ شاہ اپنے والدین کے ہمراہ ہے - تصویر/ آج نیوز

ہمت ولگن کا جذبہ ہو معذوری آپ کو منزل کے حصول سے روک نہیں سکتی، اس کی زندہ مثال نابینا علیزہ شاہ نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بینائی سے محروم علیزہ شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں بورڈ میں 918 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

علیزہ شاہ کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت میں اس کی نظر کا مسئلہ شروع ہوا، تو وہ شروع میں بہت پریشان تھیں لیکن والدہ کی سپورٹ سے اپنی تعلیم جاری رکھی۔

علیزہ کے والد نے بتایا کہ مجھے میری بیٹی پر فخر ہے۔ علیزہ شاہ نے معذوری کو مات دیکر ثابت کردیا کہ اگر انسان ہمت کرے تو سب کچھ ممکن ہے۔

Abbottabad

Alizeh Shah

blind