بھارتی حکام نے چاچا بشیر سے پاکستانی پرچم چھین لیا
گرین شرٹس کے بھارتی شہرحیدرآباد پہنچنے پراستقبال کیلئے ائرپورٹ پرموجود مشہورومعروف مداح چاچا بشیرکو استقبال کے لیے قومی پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔
پاکستان اور بھارت روایتی حریف ضرور ہیں، لیکن زبانی دعوے کرنے والے بھارت نے آداب میزبانی بُھلاتے ہوئے چاچا بشیرکو ایسا کرنے سے روکا۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کا اہم ایونٹ کھیلنے کے لیے گزشتہ رات بھارت پہنچی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ایسے مسائل رہے ہیں جن کی وجہ سے کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:
فیکٹ چیک: پاکستانی یوٹیوبرز کوورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے
’کافی ود کرن‘ کے بعد پیش خدمت ہے ’کافی ود افتی مینیا‘
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان
چاچا بشیر ان بہت سے لوگوں میں سے ایک تھے جو ٹیم سے ملاقات اور استقبال کیلئے بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرموجود تھے لیکن پولیس والوں کے اس اقدام نے انہیں افسردہ اور غصے میں مبتلا کیا۔
وہ ٹیم کے لئے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے پاکستانی پرچم ساتھ لائے تھے، لیکن چاچا بشیر اس وقت حیران رہ گئے جب سیکورٹی گارڈ ان کے پاس آئے اورجھنڈا ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میرے کپڑے پاکستانی رنگ کے ہیں‘ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس صورتحال سے کتنے پریشان ہیں۔ امریکا میں مقیم چاچا بشیر ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس حیدرآباد میں لذیذ کھانا بھی کھائیں گے، وہ ہر اس جگہ جائیں گے جہاں پاکستانی ٹیم کھیلی اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔
بھارت پہنچنے پرپاکستانی ٹیم کو 20 ہائی سیکیورٹی ٹرکوں میں ہوٹل لے جایا گیا جسے پروٹوکول سیکیورٹی کاریں کہا جاتا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Comments are closed on this story.