Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: سی ٹی ڈی نےمطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےاشتہارجاری کردیا

خیبرپختونخوامیں135دہشت گردسی ٹی ڈی کومطلوب ہیں
شائع 28 ستمبر 2023 11:28am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 135 دہشتگرد مطلوب ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت تین لاکھ سے دس کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا،

مطلوب دہشتگردوں میں جلال الدین، محمد آصف خان، آصف صدیقی، محمد فیاض، انعام قاری، الطاف حسین اور محمد رضوان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

دہشت گرد شہکاردن بھٹی، واجد خان، نیاز محمد، نقاب خان، کلیم خان، زارف سعید، یاسر الیاس، محمد کاشف کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

دہشت گرد حمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیر الرحمان اور عمران سطارکے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

انتہائی مطلوب دہشت گرد وں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمز ہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے،محمد عمران کی پانچ کروڑجبکہ عزیرالرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔

CTD

CTD KPK