Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے دو نگراں وزراء کے درمیان اختلافات، محکمہ ثقافت کا اسٹوڈیو توڑ دیا گیا

کیفے ثفاقت میں سرکاری سطح پر سندھ کی ثقافت اور ادیبوں پر پروگرام ہوتے تھے۔
شائع 27 ستمبر 2023 08:03pm

سندھ کے دو نگران صوبائی وزراء کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، جس کے باعث محکمہ ثقافت اور محکمہ سیاحت آمنے سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے نگران وزیر نے محکمہ ثقافت کے لوک اسٹوڈیو اور کیفے ثقافت کا سیٹ تڑوا دیا۔

محکمہ ثقافت نے محکمہ سیاحت کے بلڈنگ پتھم آفس میں اسٹوڈیو بنائے تھے، لوک اسٹوڈیو میں سندھ بھر کے گلوکاروں کے گانے ریکارڈ کئے جاتے تھے۔

کیفے ثفاقت میں سرکاری سطح پر سندھ کی ثقافت اور ادیبوں پر پروگرام ہوتے تھے۔

محکمہ ثقافت کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر سیاحت نے کہا ہے دفتر ہمارا ہے جگہ خالی کرو، جگہ خالی کرنے سے پہلے اسٹوڈیو کو ہٹا دیا گیا اور لاکھوں روپے کے سرکاری سامان کو خراب کردیا گیا۔

Culture Department

Tourism department

Cafe Saqafat