Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبوبہ نے غربت کے طعنے دیے، کراچی کا لڑکا ڈاکو بن گیا

ملزم ٹھکرائے جانے پر کیش وین لے اڑا
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 08:29am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

عشق نے مجنوں کو ڈاکو بنادیا، 19 ستمبر کو کراچی کے علاقے کورنگی میں کیشن وین سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ڈاکو کی لو اسٹوری سامنے آگئی۔

کراچی میں کروڑوں روپے لوٹنے والے ڈاکو کی لواسٹوری سامنے آگئی، محبوبہ نے زوہیب کو غریب ہونے کا طعنہ دے کر ٹھکرادیا تھا۔

ملزم راتوں رات امیر بننے کے لیے کورنگی سے کیش وین لے اڑا، نجی بینک کی کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے موجود تھے۔

زوہیب کے رشتے داروں نے تفتیشی حکام کو بیان دیا کہ لڑکی نے غریب ہونے کا طعنہ دے کر کہیں اور شادی کرلی، ملازم زوہیب نجی سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا تھا، 10 ماہ سے کراچی میں نوکری کررہا تھا، 2 ماہ قبل نوکری چھوڑ کر شادی کرنے وہاڑی گیا تھا۔ وہاڑی پہنچ کر پتہ چلا لڑکی نےشادی کرلی ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ محبت چھن جانے پر زوہیب کراچی واپس آیا، اسی سیکیورٹی کمپنی میں دوبارہ ملازمت کرلی، 19 ستمبر کو زوہیب کورنگی میں کیش وین لوٹ کر فرار ہوگیا تھا، زوہیب محبت میں ناکامی پر ڈاکو بنا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زوہیب کی گرفتاری کے لیے ایک درجن سے زائد چھاپے مارے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

پولیس تاحال ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے، 6 کروڑ 35 لاکھ کی واردات کے مرکزی کردار کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بن گئی۔

karachi

Love Story

bank robbery