Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو کھمبے سے باندھ تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 27 ستمبر 2023 02:52pm

شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، دونوں ڈاکوؤں کو کھمبے سے باندھ عوام نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو کھمبے سے باندھ تشدد کا نشانہ بنایا، اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، اور راہگیر خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی، تو خاتون نے مزاحمت کردی، جس پر ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے خاتون کی جان بچ گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکو تین نمبر ہاجرہ آباد پر لوٹ مار کررہے تھے، کہ عوام کے ہاتھ لگ گئے، عوام نے ان کی خوب درگت بنائی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

robbers

karachi robbers