Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ : شوہر کو قتل کرکے دوسری شادی کرنے والی لڑکی خاوند سمیت قتل

نامعلوم ملزمان نےگاڑی روک کرلڑکے اور لڑکی کواتارااورفائرنگ کردی، ریسکیو ذرائع
شائع 27 ستمبر 2023 01:04pm

پانوروڈ کےعلاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل کردیئے، لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔

مانسہرہ کے علاقے پانوروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لڑکا اور لڑکی قتل کردیا، نوجوان کی شناخت دولت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں قتل ہونے والی لڑکی نے مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آئی تھی، اور دولت خان نامی لڑکے سے شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی بٹگرام کے علاقے پاشتو علے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنہیں نامعلوم ملزمان نے مانسہرہ کے علاقے پانوروڈ میں گاڑی روک کر نیچے اتارا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اور مقتولین کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

1122