Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جو بھی غیرت مند باپ ہے وہ فلم 13 میں میرے کردار کو پسند کرے گا، اداکار ٹیپو

فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی
شائع 27 ستمبر 2023 01:21am

کراچی میں سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم 13 کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی۔

کراچی ارینہ سینما میں نیبل الرحمان کی ہدایتکاری میں بنے والی فلم ۱۳ رنگا رنگ پرمیئر ہوا جہاں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگرنامورستارے شریک ہوئے۔

فلم میں عدنان شاہ ٹیپو نے ایک نفسیاتی قاتل کی شکل میں اپنے کردارسے بھرپورانصاف کیا تو دوسری جانب اداکارمعراج سلیم نے پولیس آفیسرکا کردارادا کرتے ہوئے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آج ٹی وی سے گفتگو میں فلم میں سیریل کلر بننے پر عدنان شاہ ٹیپو کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جسے دیکھ لگے گا کہ جب انصاف نہیں ملتا انسان انصاف اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی غیرت مند باپ ہے جس کے دل میں اپنی بچیوں کے پیار ہے وہ اس کردار کو اپنے آپ سے ضرور جوڑے گا اور سمجھے گا ۔

عدنان شاہ ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کرادار ادا کیا کوشش کی کردار میں مکمل طور پر ڈھل سکوں ۔

ہدایتکار نبیل الرحمان کہتے ہیں کہ یہ فلم سیریل اس طرح کرائم فلم شائقین کو دیکھنے کو بہت کم ملتی ہے اس لیے دیکھنے والوں یقیناً کچھ مختلف دیکھنے کو ملے گا ۔

اداکار سلیم معراج کا کہنا تھا کہ اس فلم میں عدنان شاہ ٹیپو کا کردار دیکھنے کے قابل ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج کے علاوہ سدرہ کنول،عرفہ نبیل،تقی احمد اوروجاہت علی خان بھی نمایاں کردار ادار کر رہے ہیں۔

سسپنس سے بھرپور فلم کی کہانی حق اور باطل کے درمیان ہونے والی لڑائی پر مبنی ہے جو 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ٖٖٖFilm 13