Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 4 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

5 نومبر کو چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز کے ضمنی انتخابات ہوں گے
شائع 26 ستمبر 2023 09:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے چار اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان حصہ نہیں لے گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 5 نومبر کو چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ضمنی انتخابات ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان، ٹی ایم سی گڈاپ کی یوسی 7 ، یوسی 8 ابراہیم حیدری ، یوسی 13 ٹی ایم سی صدر اور یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور میں چیئرمین کے ضمنی انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی۔

مذکورہ نشستیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے استعفوں کے باعث خالی ہوئیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا گیا تھا جبکہ 18 اپریل کو 11 یوسیز پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے بھی ایم کیو ایم نے گریز کیا تھا۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیو ایم کے مطالبے پر سندھ حکومت کی جانب سے 53 یونین کمیٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد یونین کمیٹیوں کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی تھی تاہم 53 یونین کمیٹیوں میں انتخابات نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

local bodies election

MQM Pakistan

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)