Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ نے ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج کے عملے کو معطل کردیا

تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، مقبول باقر
شائع 26 ستمبر 2023 06:55pm
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ نے ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج کے عملے کو معطل کردیا۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ نے ڈی جی کالجز اور گورنمنٹ النور کالج کے عملے کو معطل کردیا۔ تصویر بذریعہ مصنف

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کراچی کے گورنمنٹ کالج النور کے دورے کے بعد ڈی جی کالجز سمیت النور کالج کے عملے کو معطل کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج النور کا دورہ کیا اور عملے کو غفلت کا مرتکب پایا۔

انھوں نے غفلت برتنے پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی کالجز شاداب حسین، پرنسپل مسز زاہدہ اور گریڈ 19 کی وائس پرنسپل شامل ہیں۔

لیکچرار اسلامک اسٹیڈیزعشرت العین کو بھی معطل کردیا گیا۔

مقبول باقر کا کہنا ہے کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں، تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، بچوں کی تعلیم برباد کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

karachi

Higher Education Commission

تعلیم

Justice (Rtd) Maqbool Baqir