Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: سپرہائی اور قومی شاہراہ کو ملانے والی اہم سڑک پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا جاری

ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو بند کرکے دھرنا دیا ہوا ہے۔
شائع 26 ستمبر 2023 04:44pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں قومی شاہراہ لنک روڈ پر قائم کیے جانے والے ٹول پلازہ اور وزن کانٹے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوچکا ہے، سپرہائی اور قومی شاہراہ کو ملانے والی اہم سڑک گزشتہ 6 روز سے بند ہے۔

ٹرانسپورٹرز اورانتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہ ہوسکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو بند کرکے دھرنا دیا ہوا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اور سیاسی جماعت کی ملی بھگت سے جعلی ٹول پلازہ اور وزن کانٹا قائم کیا گیا ہے، اسے ختم کیا جائے۔

karachi

National Highway

Super Highway

Transporters Sit In