Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے
شائع 25 ستمبر 2023 07:27pm
کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا، علامتی تصویر/ فائل فوٹو
کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا، علامتی تصویر/ فائل فوٹو

کراچی میں حسرت موہانی کالونی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقع میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آج صبح تھانہ پاک کالونی کی حدود حسرت موہانی کالونی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مذکورہ واقعہ میں 35 سالہ خاتون پر ملزم ارسلان نے گھر کی دیلیز پر آکر تیزاب پھینکا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تین سال قبل ارسلان کے بڑے بھائی اور متاثر خاتون کی بہن کے درمیان رشتہ کے تنازعہ کی وجہ سے تلخیاں پیدا ہوئی تھیں۔

دونوں خاندانوں کے مابین آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

چین: کان میں خوفناک آتشزدگی سے 16 کان کن ہلاک

گمبٹ، گیس سلینڈر دھماکے میں زخمی 3 افراد چل بسے، تعداد 7 ہوگئی

تیزاب پھیکے جانے کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

karachi

women's rights

acid attack

Woman Torture