Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

ہم خود اساتذہ کے مسائل حل کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
شائع 25 ستمبر 2023 06:54pm
جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، فوٹو ــ فائل
جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، فوٹو ــ فائل

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تدریسی عمل معطل ہونے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ملاقات کی۔ جس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان پائے جانے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مقبول باقر نے جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم خود اساتذہ کے مسائل حل کریں گے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کر رکھا تھا۔

دوسری طرف وائس چانسلر جامعہ کراچی نے بغیر بتائے چھٹی پرجانے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کامسیٹس یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ختم کر دی گئی

اسلامیہ یونیورسٹی: جنسی زیادتی،نازیباویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا، رپورٹ

یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہونے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا تھا، طلبہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور انتظامیہ کے تناؤ کی وجہ سے پڑھائی کا نقصان ہورہا ہے۔

Higher Education Commission

تعلیم

Karachi university