Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم سے لندن کی کیپیٹل اینڈ فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات

انوار الحق کاکڑ نے وفد کو حکومت کے معاشی منظر نامے سے آگاہ کیا
شائع 25 ستمبر 2023 05:21pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے لندن کی کیپیٹل ایںڈ فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے لندن کی کیپیٹل ایںڈ فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنماؤں کے وفد کو حکومت کے معاشی منظر نامے سے آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات اور کرنسی کے استحکام سے وفد کو آگاہ کیا۔

نگراں وزیراعظم نے اہم شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور بیرونی کھاتوں کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ اتنظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالرکے مقابلے میں مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار

آرمی چیف کی معاونت سے کیا اہداف حاصل ہوسکتے ہیں، وزارتوں کو اقتصادی بحالی منصوبہ بنانے کی ہدایت

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم آئیں۔

pakistan economy

economic crisis

Special Investment Facilitation Council

anwar ul haq kakar