Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جنریٹر کا چلنا مشکل ہے بھائی، پیٹرول مہنگا ہے‘

حسن علی کی ٹیم میں 'کم بیک' کی خوشی مداحوں کی تفریح کا ذریعہ بن گئی
شائع 25 ستمبر 2023 03:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں نام شامل کیے جانے کے بعد حسن علی کی پوسٹ کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے نام کا چرچا رہا۔ سگنیچر اسٹائل میں ہاتھوں کو پھیلائے تصویرشیئرکرنے والے حسن نے کیپشن میں لکھا تھا، ’جنریٹر اِز بییک (جنریٹرکی واپسی)۔

اس پوسٹ سے لطف اندوز ہونے والے صارفین نے حسن علی کی ٹیم میں واپسی کوسراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے تھے۔ حسن علی کو ’جنریٹر‘ کا خطاب مداحوں نے ہی دیا تھا جس کی وجہ میدان میں وکٹ لینے یا کامیابی کی صورت میں ان کا مخصوص انداز میں ہاتھ پھیلا کر جشن منانا ہے۔

حسن علی کی حس مزاح تو جاگ کر پھر سوچکی ہوگی لیکن سوشل میڈیا صارفین کسی لمحے نہیں چُوکتے، اس بات کا ثبوت کھلاڑی کی ’ڈیشنگ‘ تصویر پربھی کچھ اسی قسم کے تبصرے ہیں۔

کرکٹر نے انسٹا گرام مقبول فیشن برانڈ ’ری پبلک‘ کا ٹو پیس پہن کر اسٹائل میں بنوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی خاصا ’اسٹائلش‘ لکھا لیکن ان کے اس لُک کو سراہنے کے بجائے چُلبلے فالوورز نے یہاں بھی ’جنریٹرنامہ‘ کھول دیا۔

مزید پڑھیں:

”راستے سے ہٹو“ بابر اعظم نے حسن علی کو بیٹ دکھادیا

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ، مداحوں کے لیے خاص پیغام

اس پوسٹ پر کیے گئے تبصروں میں کسی نے یہ طعنہ دیا کہ، ’اسٹائل تو ایسے مار رہے ہو جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو‘ ، تو کسی نے مہنگے پٹرول کو جواز بناتے ہوئے کھلاڑی کے لیے لکھا، ’جنریٹرکا چلنا مشکل ہے‘۫۔

دور اندیشوں نے یہ تک لکھ ڈالا کہ گیس سے چل جائے گا۔

ایک صارف نے سچامداح ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے لکھا کہ، ’بھارت کے آنسوؤں سے چل جائے گا‘۔

عمران خان نامی مداح نے پیشگوئی کی کہ ورلڈ کپ میں لوگ شاہین کو بھول جائیں گے اور حسن کے چرچے ہوں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ کی انجری کے بعد ان کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

hassan ali

Instagram

ICC ODI WORLD CUP 2023

Pakistani Cricketer