Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے کی کمی

درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے
شائع 25 ستمبر 2023 01:21pm

گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی، جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔

ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہوگئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے ہوگئی ہے، اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540 روپے اور کوکنگ آئل 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Cooking Oil