Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سندھ کے تمام اسکولوں میں ایک ہفتے کے اندر مفت کتابیں فراہم کرنے کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام تعلیمی اداروں کی گرانٹ فوری جاری کرنے ہدایت دے دی
شائع 25 ستمبر 2023 01:12pm

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روز کے اندر سندھ بھر کے تمام اسکولوں میں مفت کتابیں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیرصدارت میں اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا، جس میں انہیں بریفنگ دی گئی کہ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف حاضری کافی نہیں طلبہ کی تربیت اور پڑھانا آنا چاہئے، ہمیں اساتذہ کے انتخاب کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام اسکولوں میں کتابیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ نصابی کتابیں تقسیم ہوئی ہیں یا نہیں، 7 دنوں کے بعد میں خود چیک کروں گا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام تعلیمی اداروں کی گرانٹ فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اسکولوں کی عمارتوں کی حالت خراب ہے، اور عمارتوں کی تعمیر زیادہ تر ناقص ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اسکولوں کی انسپیکشن کو بہتریں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

بریفنگ میں بتایا کہ ڈروپ کو روکنے کیلئے اسکالر شپ اور ٹرانسپوٹیشن کا بندوبست کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو اساتذہ ایک سال سے غائب ہیں ان کو فارغ کریں، اور محکمہ خزانہ سے مدد لیں، غائب اساتذہ کا ڈیٹا مرتب کرکے کارروائی کریں، اسکولوں میں منشیات کی روکتھام کیلئے اقدامات کریں۔

Schools

sindh schools

KARACHI SCHOOL