Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق

مقتول طاہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، ایس ایس پی کورنگی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 11:52pm
کراچی میں چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق، فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی میں چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق، فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 2 سالہ معصوم بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مقتول طاہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے۔

کراچی میں کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت طاہر زمان اور 2 سالہ معصوم انعم کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق مقتول کے ساتھ 2 بچے اور بیوی بھی تھی۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا کے مطابق کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے بتایا جھگڑا ہورہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ ہوگئی۔

مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈکیتی ہوئی جبکہ اہلیہ کا پرس اور موبائل سب محفوظ ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول اور موٹر سائیکل ملے، جاں بحق طاہر زمان کے پاس سے سیکیورٹی ادارے کا کارڈ بھی ملا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ایک موٹر سائیکل بھی موقع سے ملی ہے، ممکنہ طور پر باپ بیٹی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، ویڈیو وائرل

کراچی: لیاقت آباد میں سرکاری اسپتال کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش

اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینے والا ملزم گرفتار

ایس ایس پی کورنگی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کے وقت کسی سے کچھ چھینا نہیں گیا، 2 افراد بائیک پر آئے تھے جنہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے وقت مقتول کے ساتھ بچے اور اس کی بیوی موجود تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مقتول طاہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، چمڑا چورنگی کے قریب بچے کو دودھ پلانے کے لیے رکے تھے، ہمارے لیے یہ ایک چیلنچ کیس ہے۔

کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ فیملی کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

firing

karachi

Karachi Police

Karachi law and order situation