Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

شکار پور میں چینی اور کھاد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 05:40pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔ دوسری طرف شکار پور میں چینی اور کھاد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔

ان کارروائیوں میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، اوکاڑہ میں کھاد کے 1200 بیگ ضبط

کراچی: سونے کے کارخانے سے ڈاکو 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

پاکستان میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا

ملزمان سے اٹھارہ کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

چینی اور کھاد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

شکارپو پولیس نے یوریا کھاد اور چینی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

احساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے قومی شاہراہ پر دو بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی اور کھاد کے 26 ٹرک قبضے میں لیے۔

پہلی کارروائی میں 9 ٹرکوں میں ساڑھے تین سوٹن چینی اور دوسری کارروائی میں سولہ ٹرکوں میں گیارہ ہزار دو سو چون بیگ یوریا قبضے میں لے کر چارافراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضبط کی گئی چینی اور کھاد سرکاری گوداموں میں منتقل کردی گئی۔ چینی اور کھاد سندھ کے مختلف شہروں سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

FIA

economic crisis

Dollar Smuggling