Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینے والا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اوراسلحہ برآمد
شائع 24 ستمبر 2023 03:56pm

بوٹ بیسن پولیس نے ایک ڈاکو گرفتارکرلیا، جس نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت فرمان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق ملزم فرمان علی نے چند روز قبل اقوام متحدہ کے نمائندے گیمبین سے موبائل فون چھینا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، ویڈیو وائرل

عمران قریشی نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے فون برآمد کرلیے۔ گرفتارملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔

Street Crimes

Karachi Street Crimes