Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، ویڈیو وائرل

ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھوڑ دیا سگریٹ کا کاٹن اٹھا کر فرار ہوگئے
شائع 24 ستمبر 2023 01:44pm
فوٹو:اسکرین شاٹ
فوٹو:اسکرین شاٹ

شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، ڈاکو پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹ رہے تھے اب سگریٹ بھی چھینے جارہے ہیں۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دو ملزمان کو سیلزمین کی تلاشی کے بعد سگریٹ کا کارٹن لے کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان نے سیلز مین کی تلاشی لی، تلاش کے بعد ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھوڑ دیا اور سگریٹ کا کاٹن اٹھا کر فرار ہوگئے۔

Street Crimes

Karachi Street Crimes