Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں جعلی انجکشن سے 12 افراد کی بینائی چلی گئی

پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جمال نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 08:20am
وفاقی وزیر صحت کا غلط انجیکشن سے مریضوں کی بنائی متاثر ہونے کا نوٹس، تصویر بذریعہ مصنف
وفاقی وزیر صحت کا غلط انجیکشن سے مریضوں کی بنائی متاثر ہونے کا نوٹس، تصویر بذریعہ مصنف

پنجاب میں جعلی انجکشن کے استعمال سے 12 مریض بینائی سے محروم ہوگئے۔ نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پنجاب میں شوگر کے غیر معیاری انجیکشن سے مریضوں کی بنائی متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پنجاب میں شوگر کے غیر معیاری انجیکشن سے لوگوں کی بینائی متاثر ہونے پر نگراں وفاقی وزیر صحت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر ندیم جان نے قصور کے رہائشی کی جانب سے غیر معیاری انجیکشن لگانے کی شکایت پر نوٹس لیا۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ واقعے کی جلد اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور اور قصور میں شوگر کے مریضوں کو لگائے جانے والے غیر معیاری انجیکشن سے کئی افراد کی بینائی متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق اے واسٹن (Avastin) نامی انجیکشن کی وجہ سے آنکھوں کے انفیکشن کی اطلاعات ہیں۔

شوگر کے غیر معیاری انجیکشن سے کئی مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہونے کے بعد پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جمال نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈاکٹر اسد اسلم خان کو کمیٹی کا کنوینئرمقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی تحقیقات کے بعد 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: ڈاکٹر فلپائنی نژاد پاکستانی مریضہ کے پیٹ میں کپڑا بھول گئی

پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز جاری

جو اسکیمیں عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ان پر مزید رقم خرچ نہ کی جائے، صوبائی وزیر صحت

وزیر صحت پنجاب نے نجی کمپنی کے انجیکشن کا اسٹاک مارکیٹ سے ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ یہ انجیکشن بہت ہی کم مریضوں کو لگایا جاتا ہے۔ اے واسٹن انجکشن استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، میڈیکل اسٹورز سے بھی اسٹاک قبضے میں لیا جا رہا ہے، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

صحت

health tips

healthy lifestyle