Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی،11 سالہ بچی کے اغواء میں کرائے دار ملوث نکلے

مبینہ طور پر بچی کوپنجاب میں فروخت کردیاگیا، پولیس
شائع 23 ستمبر 2023 12:33pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے11 سالہ بچی کے اغواء میں کرائے دار ملوث نکلے، پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر پنجاب میں فروخت کردیا گیا ہے۔

بچی کے اغواء کو 4 روز گزرچکے ہیں۔ 11سالہ طیبہ گھرسے چیزلینے نکلی تھی جس کے بعد واپس گھر نہ پہنچی۔

اغواء کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کروایا گیا ہے۔

پولیس نے اغواء میں ملوث خاتون کے شوہرکو حراست میں لے لیا ہے، ملزم فیاض نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی کواس کی بیوی ملتان لے گئی ہے۔

کراچی پولیس نے پنجاب میں خاتون کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا تو مظفر گڑھ پولیس نے خاتون اور بچی کی موجودگی سے انکارکردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بچی کوپنجاب میں فروخت کردیاگیا ہے۔

کرائے دار ملزمہ روبینہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے 8ماہ کے دوران ایک ہزار 5 سو 99 بچے لاپتا ہیں، مبینہ اغوااورگمشدہ 518 بچوں کا تاحال سراغ نہیں لگ سکا۔

Karachi Police

Child Kidnap