Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدید لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے

لینڈنگ کے فورا بعد ایندھن بھرنے کا کام کیا گیا، حکام
شائع 22 ستمبر 2023 08:31pm
اوسلو: لاک ہیڈ مارٹن ایف 35 اے لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے، فوٹو ــ روئٹرز
اوسلو: لاک ہیڈ مارٹن ایف 35 اے لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے، فوٹو ــ روئٹرز

ناروے میں لاک ہیڈ مارٹن ایف 35 اے لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتر گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایف-35 اے لاک ہیڈ مارٹن (ایل ایم ٹی) طیاروں کی جوڑی نے موٹر وے پر لینڈنگ کی۔

رائل ناروے ایئر فورس کے دو طیارے جمعرات کی سہ پہر ایک فوجی مشق کے دوران وسطی فن لینڈ کے شہر ٹیرو میں اترے۔

ناروے کی فوج کی جانب سے جاری فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لڑاکا طیارے پہلی بار موٹر وے پر اترے ہیں۔

طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ کا مقصد دوران جنگ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پائلٹ نے 165 افراد سے بھرا مسافر طیارہ کھیتوں میں اتار دیا

نامعلوم طیارے کا تعاقب کرتے ایف 16 طیاروں سے پورا واشنگٹن دہل اٹھا

ناروے کی فوج کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے فورا بعد ایندھن بھرنے کا کام کیا گیا اور انجنوں کو چلایا گیا جبکہ علامتی طور پر ’ہاٹ پٹ ری فیولنگ‘ کی گئی۔

Norway

Lockheed Martin F 35A fighter jets

Norwegian military