Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

لطیف کھوسہ کو ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا
شائع 22 ستمبر 2023 03:13pm
رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل
رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل

پیپلزپارٹی نے معروف قانون دان اور سیاسی رہنما سردارلطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، تاہم انہوں نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا، جس پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔

شوکاز نوٹس نیئربخاری کی طرف سے جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت ختم کردی

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ لطیف کھوسہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں، اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسز میں معاونت کر رہے ہیں۔ جب کہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی۔

شوکازنوٹس میں لطیف کھوسہ سے 7 روزمیں جواب طلب کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا تھا کہ جواب نہ دینے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

Pakistan People's Party (PPP)

latif khosa