Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف اور صدر مملکت سے ملاقات

جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات کی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:13pm

** صدر مملکت عارف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔**

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔ جس کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی۔

صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مالی مدد بھی فراہم کی۔

صدرمملکت نے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات کے حامل ہیں، پاکستان میں زراعت،آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری موجود ہے۔

صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب،اور ایران کے درمیان تعلقات سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے جنرل فیاض بن حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں، سعودی عرب کا وژن 2030 اسلامی دنیا میں بھی خوشحالی لائےگا۔

Army Chief General Asim Munir

Saudi Chief of General Staff