Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ : ایک روز میں 3 ہزار 700 سے زائد ملیریا کیسز رپورٹ

سندھ میں مزید 15 ڈینگی کے کیسز ، اسلام آباد میں 24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 23 کیسز رپورٹ
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 07:22pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سندھ میں ملیریا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں ایک ہی روز میں تین ہزار سات سو اکیانوے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ دوسری جانب سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد ڈویژن میں ایک ہی روز کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار سات سو ستتر مریض سامنے آگئے۔

ملیریا کیسز میں لاڑکانہ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا، جہاں ایک ہزار پانچ افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔

میر پور خاص میں چھ سو اٹھائیس، سکھر میں دو سو دس ، شہید بینظیر آباد میں ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں ملیریا قابو میں ہے جہاں اکیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

سندھ میں مزید 15 ڈینگی کے کیسز سامنے آ گئے کراچی سے ڈینگی کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، کراچی کے ضلع شرقی سے 5، ضلع کورنگی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہر قائد سے ماہ ستمبر میں ڈینگی کے 218 کیسز رپورٹ ہوئے، 108 ضلع شرقی ، 23 ضلع وسطی، 21 ضلع کورنگی ، 51 ضلع جنوبی، 9 ضلع ملیر جبکہ 5 ضلع کیماڑی سے رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں رواں ماہ 268 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی کے 999 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، 427 کیسز کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔

رواں سال سندھ سے ڈینگی کے اب تک ایک ہزار 228 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :

صحتمند بالوں سے کم وزن تک ، کچا ناریل سب کیلئے فائدہ مند

اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو یہ غذائیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 559 ہوگئی۔

ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 70 فیصد مرد جبکہ 30 فیصد خواتین ہیں۔

صحت

dengue

health tips

Malaria

healthy lifestyle