Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر عارف علوی کی سکھ رہنما کے قتل کی مذمت، نوٹس لینے کی اپیل

سکھ رہنما کے قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، صدر مملکت
شائع 21 ستمبر 2023 05:53pm

صدر مملکت عارف علوی نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ نجار کے قتل کی مذمت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے دنیا سے سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارتی ریاستی سر پرستی میں قتل کا نوٹس لے۔

صدر مملکت نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت میں باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا، بھارت اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے، بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا، یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

سکھ رہنما کا قتل: بھارت نے کینیڈا میں ویزا سروس معطل کردی

انتہا پسند ہندوؤں کی کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کھول دی، سفارتکار کے روپ میں چھپا ’را‘ اسٹیشن چیف ملک بدر

عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کی تربیت، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے، افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Sikh community

khalistan movement

Hardeep Singh Najar

Sikh Leader Murder

Gurpatwant Singh Pannu

Indian Killed Sikh Leader