Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹول ٹیکس کیخلاف ٹرک ڈرائیور ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے

احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے اور سپرہائی وے لنک روڈ بلاک
شائع 21 ستمبر 2023 05:20pm
کراچی: ٹول ٹیکس کیخلاف ٹرک ڈرائیور ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: ٹول ٹیکس کیخلاف ٹرک ڈرائیور ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں ٹول ٹیکس کے خلاف ٹرک ڈرائیوز ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے۔

ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے پھر احتجاج کیا جارہا ہے۔

ٹول ٹیکس کے خلاف ہونے والے احتجاج کے باعث لنک روڈ بلاک ہوگیا۔

سڑک بند ہونے سے ٹریفک متاثر ہوگئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ کو بند کردیا تھا، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نے دوران احتجاج بڑے بڑے ٹرالر اور ٹرک سڑک پر کھڑے کردیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: موچکو ٹول پلازہ پر کیشئر پر گولی چلانے والا بلوچستان فرار

سعودی سفیر کی شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہارِ محبت کرنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات

گزشتہ ماہ ہونے والے احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ ٹول پلازہ اور کانٹا انتظامیہ غیرقانونی رقم وصول کررہی ہے، غیر قانونی وصولی بند کی جائے۔

karachi

Truck Drivers

Toll tax