Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: بھتہ نہ دینے پر چوکیدار کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگسٹر جمیل چھانگہ نامی ملزم سے تعلق کا انکشاف کیا۔
شائع 21 ستمبر 2023 04:59pm
اسکرین گریب: سی سی ٹی وی
اسکرین گریب: سی سی ٹی وی

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بلڈرکے بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر بلڈنگ کے چوکیدار کے قتل کے معاملے میں پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ضلع ایسٹ میں ہوئے مختلف جراٸم میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگ وار جمیل چھانگہ نامی ملزم سے تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

جمیل چھانگہ ایران میں مقیم ہے اور وہاں سے آپریٹ کرتا ہے۔

سولجر بازارمیں بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے زیر تعمیر بلڈنگ کے شاکر اللہ نامی چوکیدار کو قتل کیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرکے زخمی حالت میں ملزم یاسین اور اسماعیل سمیت ان کے ساتھی بلال اور مولا بخش کو گرفتار کرلیا۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

ملزمان شہر کراچی میں بلڈروں اور تاجروں سے جمیل چھانگہ کے نام پر بھتہ طلب کرتے تھے اور نہ دینے پر جانی نقصان پہنچاتے تھے۔

ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ پندرہ ستمبر دو ہزار تئیس کو گارڈن ویسٹ حرا ٹاور کے چوکیدار کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزمان سے چارعدد تیس بور پستول بمعہ انیس روانڈ برآمد ہوئے ہیں،۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے رہی ہے۔

karachi

Jameel Changa

Gangster