Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ملزمان کی اسکول بیگ پہن کر واردات، ویڈیو وائرل

ملزمان بلاخوف 15 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے
شائع 21 ستمبر 2023 02:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بفرزون میں اسکول بیگ پہنے ملزمان کی واردات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہیں سکیں، اور اب ڈاکو گلیوں میں اسکول بیگ پہن کر وارداتیں کررہے ہیں۔

بفرزون میں ہونے والی ایک واردات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان گلی میں آئے، جنہوں نے اسکول بیگز بھی پہن رکھے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سے اترا، اور شہری سے موبائل فون چھین لیا، اور دونوں ملزمان بلاخوف 15 سیکنڈ میں واردات کرکے فرارہوگئے۔

موٹرسائیکل سوارملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزمان چند سیکنڈ میں واردات کرکے فرارہوجاتے ہیں۔

Karachi Street Crimes

karachi robbers